رواں سال چین پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ منائی جا رہی ہےاور یہ سال چین پاک دوستی کا سال بھی ہے۔ سب کو معلوم ہے کہ چین پاک دوستی ہمالیہ سےزیادہ بلند ، سمندر سے زیادہ گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے اور اس کی جڑیں دونوں ملکوں کے عوام کے دلوں میں بہت گہری ہیں ۔ اس لازوال دوستی کے اظہار و فروغ کے لئے خوشی کے اس موقع پر چائنا ریڈیو انٹرنیشنل پاکستانی ذرایع ابلاغ کے ساتھ مل کر مضمون نویسی کے ایک خصوصی انعامی مقابلے کا اہتمام کر رہا ہے ، اس کا عنوان ہے "میں اور چین " ۔ اس انعامی مقابلے میں شرکت کے لیے حتمی تاریخ رواں سال کی تیس ستمبر ہے ۔ متعلقہ ماہر ین اس مقابلے میں شریک تمام مضامین کا جائزہ لیں گے اور بہتریں مضامین یا شعری تخلیقی کاوش کو ،پہلے ، دوسرے اور تیسرے درجے کے خصوصی انعامات دئیےجائیں گے ۔ چین کے حوالے سے آپ کے جذبات ، مشاہدات ،چینی لوگوں سے وابستہ آپ کی خصوصی کہانی یا چین سےمتعلق کسی اور حوالے سے کچھ بھی آپ لکھنا چاہیں تو لکھیے۔لیکن یاد رکھیے گا کہ آپ کی نثری یا شعری تخلیق ہمیں تیس ستمبر تک مل جانی چاہیے۔ امید ہے کہ آپ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور چاروں موسموں کی سدا بہار دوستی کے لیے اپنے جزبات کا اظہار انتہائی دلپذیر تخلیقی انداز میں کریں گے اور اس انعامی مقابلے میں شریک ہو کر انعامات جیتیں گے ۔ آپ ڈاک یا ای میل کے ذریعے اپنے مضمامین یا اشعار (نظم )بھیج سکتے ہیں لیکن آپ سے یہ درخواست سے کہ آپ ڈاک کے لفافے یا ای میل کے ٹائٹل پر "انعامی مقابلہ" میں اور چین " ضرور لکھیے گا ۔ امید ہے کہ آپ مضمون نویسی اور شعری تخلیق کے اس مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔ مضمون بھیجنے کے لئے پتہ ہے :
1, Post Box 2017 –G-P-O Islamabad Pakistan
2, CRI-8 Urdu Service
P-O-Box 4216
Beijing,China Code no:100040
3,Email:urd@cri.com.cn or zhongba@cri.cn
No comments:
Post a Comment